ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں پرانی بائک کو لگ گئی اچانک آگ؛ فائر بریگیڈ نے کیا آگ پر قابو

بھٹکل میں پرانی بائک کو لگ گئی اچانک آگ؛ فائر بریگیڈ نے کیا آگ پر قابو

Mon, 19 Mar 2018 18:05:54    S.O. News Service

بھٹکل 19/مارچ (ایس او نیوز) یہاں نیشنل ہائی وے فور سیسن ہوٹل کے باہر اچانک ایک بائک کو آگ لگ جانے سے  کچھ دیر کے لئے ماحول گرم ہوگیا، مگر فائر بریگیڈ کی بروقت آمد سے آگ پر جلد ہی قابو پالیا گیا اور اطراف میں آگ کو پھیلنے سے روک دیا گیا۔ واقعہ پیر کی شام قریب 5:30 بجے پیش آیا۔

اگیل بستلوی اپنی پرانی ہیروہونڈا بائک کو فورسیسن ہوٹل کے باہر پارک کرکے اندر گیا تھا، واپس آکر جیسے ہی بائک کو اسٹارٹ کرنے کی کوشش کی، اچانک انجن سے آگ کے شعلے بلند ہونے لگے، جس کو دیکھتے ہوئے اگیل فوری بائک سے اُٹھ گیا، پل بھر میں آگ  نے  پوری بائک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ موقع پر پہنچی اور آگ کو مزید پھیلنے سے روکتے ہوئے بائک پر لگی آگ کو بجھادیا۔ مگر اُس وقت تک بائک جل کر خاک ہوچکی تھی۔


Share: